کراچی (آن لائن) کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے پر تین سعودی باشندے ڈوب گئے، دو کی لاشیں ملی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے تینوں افراد غیر ملکی ہیں،ان میں سے دو سعودی قونصلیٹ کے ملازمین ہیں جب کہ تیسراسعودی قونصلیٹ کے عہدیدار کا بیٹا ہے
جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفہد اور علی نامی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تیسرے شخص عبداللہ کی لاش تلاش کی جارہی ہے۔دوسر ی جانب سعودی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیاہے ۔