کوئٹہ (این این آئی)بولان کے علاقے گو کرت میں لیویز تھا نے پر مسلح افراد کا حملہ ،ایف سی اور لیویز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی ،لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب بولان کے علاقے گوکرت میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے لیویز تھا نے پر حملہ کر دیا
جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ایف سی اور لیویز کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ،لیویز اور ایف سی کی جوابی کاروائی جاری ہے ، تاہم فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا ۔