پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکہ کی شہہ پر بھارت کاافغانستان میں نیا کردار،امریکی ماہرین نے پاکستان کے ممکنہ شدیدردعمل سے خبردارکردیا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے جبکہ امریکی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے،

اخبار کے مطابق امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا، ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک بھارت کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے،اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہا امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا، ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک بھارت کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے ایک اور آرٹیکل میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردارکو دعوت دی گئی ہے، اس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار سامنےآسکتا ہے، کیونکہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی ایجنسی را افغانستان کی سرزمین کو بلو چستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔دوسری جانب امریکی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر ایڈم بی شیف کا کہنا ہے کہ انڈیا کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی،

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک حد تک ہی پاکستان پر دباؤ ڈال سکتا ہے، جبکہ پاکستان امریکی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لئے امریکہ کا پاکستان پر دباؤ کارگر ثابت نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…