مانسہرہ (این این آئی)آئی جی خیبر پختونخوا نے غازی کوٹ ہوٹل میں خاتون تشدد کیس سے متعلق رپورٹ تین دن میں طلب کر لی، کیس کی تفتیش کرائمز برانچ سے کرائی جائیگی۔ اس بارے میں راحیل تنولی نے بتایا کہ محمد حفیظ جو الصادق پراپرٹی ڈیلر کا ملازم ہے، کے ساتھ مکان کرائے پر حاصل کرنے والی دوشیزہ ثانیہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے 6 بجے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور 9 بجے ایف آئی آر درج کر کے لڑکی کو تھانہ لے آئی،
تفتیش کے بعد صبح 5 بجے لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا۔ ثانیہ بی بی نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو تمام تر صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کیا جس پر آئی جی پی نے واقعہ سے متعلق مکمل رپورٹ تین دن میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کرائمنر برانچ سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں راحیل تنولی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے، ہم اس لڑکی کا بھرپور ساتھ دیں گے اور کسی صورت بھی اسے اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔