اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ٗ آرٹیکل 62 ٗ 63 کو ختم نہ کرنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کیلئے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک خورشید شاہ کو سونپ دیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔