ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے نتھیا گلی میں کن لوگوں سے ملاقاتیں کیں؟کیاسازش رچائی گئی؟ کیپٹن (ر) صفدر نے نیا تنازعہ کھڑاکردیا

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ خطرات سے محفوظ رکھا اور انکی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، عمران خان کی نتھیا گلی سازش کو بہت جلد بے نقاب کر کے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے لائیں گے ،این اے 120کا الیکشن ایک سمت کا تعین کرے گا

اور مسلم لیگ (ن) کو تاریخ فتح نصیب ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ لیڈر کے ساتھ نہ چلنے والی قومیں ترقی نہیں کرتیں،نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی طورپر مضبوط کیا اور خطرات سے محفوظ رکھا ، انہی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف 22کروڑ عوام کا اعتماد ہیں اور عوام نے ہی ووٹ دے کر ان کو وزیراعظم منتخب کیا جبکہ ان کو نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیاگیا ۔انصاف مسلم لیگ (ن) کی منزل ہے اور انشاء اللہ اپنی منزل کو حاصل کرکے رہیں گے ۔کیونکہ پاکستان کو صرف 28مئی کو دھماکہ کرنے والا لیڈر ہی بچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نتھیا گلی میں جن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں وہ منظر عام پر آچکی ہیں، بہت جلد نتھیا گلی میں ہونے والی سازش کو بے نقاب کرکے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کو بتائیں گے۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120کا الیکشن ایک سمت کا تعین کرے گا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح نصیب ہوگی اور تحریک انصاف کی امیدوار کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آزادی کی تحریک میں نوجوانوں کابہت اہم کردار ہے اور کارکنوں کی قربانیو ں کو اسلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کشمیریوں کو بھی اسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارت کے چنگل سے آزادی حاصل کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…