لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پارٹی کا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ سنایا جسے شہباز شریف نے قبول کرلیا 7ستمبر کو پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کو بطور پارٹی صدر تعینات کرنے کا اعلان کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 7روز کے بعد ان کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر ون ٹو ون ملاقات کی جس میں نواز شریف نے
شہباز شریف سے ان کی کمر کے تکلیف کے بارے میں پوچھا اور ان کی عیادت بھی کی جبکہ نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور اس حوالے سے انہیں اعتماد میں لیا جس پر شہباز شریف نے نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خواہش کا احترام کیا دونوںبھائیوں میں فیصلے ہوا کے 7ستمبر کو پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں باقاعدہ طور پر شہباز شریف کا بطور پارٹی صدر تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا اس کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف میں این اے 120کی الیکشن مہم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ 8ستمبر کو نیب نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے اس لیے پارٹی اجلاس کے لئے 7ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے ۔