بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی بڑی مشکل کا خاتمہ،ریحام خان نے سرپرائز دیدیا

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

ہری پور(این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کبھی ملاقات ہوئی ہے ،میں کرسی کے پیچھے بھاگ رہی ہوں نہ کوئی بیک ڈور سیاسی میٹنگ ہو رہی ہے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پٹھان ہوں، سچ کہنے سے ڈرتی ہوں اور نہ پیٹھ پیچھے وار کروں گی،

اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے میرا نام استعمال نہ کیا جائے، ٹی وی اینکرز اشتعال انگیزی پھیلا کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، میرا تعلق دو سال قبل اس انسان سے ختم ہو گیا جس سے اب جوڑا جا رہا ہے، صحافت کو متنازعہ بنا کر صحافت کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ ریحان خان نے کہا کہ میرے انٹرویوز نہیں چلائے جارہے اور ٹی وی پر کوریج روک دی گئی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی سے کوئی رابطہ تھا نہ اب ہے ، امیر مقام سے ملاقات کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری مدد کیلئے کسی جماعت کا سوشل میڈیا کام نہیں کر رہا اور نہ میں کسی جماعت کے اشارے پر خاموش ہوں ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر میں نے اس پر بھی خاموشی اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ میں سچ پر ہوں، کوئی مجھے چیلنج نہیں کرسکتا، یہ تاثر بالکل غلط ہے کسی نے مجھے کتاب لکھنے کیلئے کہا اور نہ ہی میں کوئی کتاب لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی اس شخص کیلئے بات نہیں کروں گی جس سے دو سال پہلے تعلق ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد میری بھی بہت بے عزتی کی گئی،مجھے مختلف فورم اور سوشل میڈیا پر الزامات کا سامنا رہا۔اپنی آنے والی فلم سے متعلق ریحام کا کہنا تھا کہ میں نے فلم بنانے کی کوشش کی، جس میں روڑے اٹکائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…