ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان نے نواز شریف کا ایک اور خواب چکنا چور کر دیا

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا مری سے لاہور تک براستہ جی ٹی روڈ عوامی سفر مخالفین کے انڈوں اور ٹماٹروں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کیا گیا، سینئر صحافی وتجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں اندر کی خبر دے کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی نیو نیوز کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کا مری سے لاہور تک کا براستہ جی ٹی روڈ عوامی سفر تحریک انصاف کے انڈوں اور ٹماٹروں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں واش آئوٹ کرنے کے بعد تحریک انصاف پنجاب میں ایک قوت بن کر ابھری ہے۔ 2009میں نواز شریف کے لانگ مارچ کے موقع پر پنجاب میں انہیں مزاحمت کا سامنا نہیں تھا تاہم اب پنجاب میں تحریک انصاف دوسری بڑی قوت کے طور پر موجود ہے اور نواز شریف کے مری سے لاہور تک براستہ جی ٹی روڈ عوامی سفر کی پلاننگ کے جواب میں ایک کائونٹر پلاننگ تیار کر لی گئی تھی ۔ انہوں نے کہنا تھا کہ ن لیگ کے جن ایم این ایز اور ایم پیز کا حلقہ جی ٹی روڈ کے ساتھ ہیں وہ پلاننگ کر چکے تھے کہ دو دن سے قبل نواز شریف کو لاہور نہیں پہنچنے دینا اور ان کا فقید المثال استقبال کرنا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انـصاف بھی ن لیگ کی پلاننگ کے جواب میں کائونٹر پلاننگ بنا چکی تھی کہ نواز شریف کے جی ٹی روڈپر لاہور تک کے عوامی سفر پر ان کا استقبال ٹماٹر اور انڈوں سے کیا جائے گا جس کے خوف کی وجہ سے نواز شریف کا مری سے لاہور تک براستہ جی ٹی روڈ سفر منسوخ کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…