جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

اگر کچھ دیر بیٹھ کر کھڑے ہونے پر آپ کا سر چکراتا ہے تو یہ تشویشناک خبر آپ کے لیے ہی ہے

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھنے پر آپ کا سر چکرانے لگتا ہے ؟ اگر ہاں تو یہ قبل از وقت موت، پارکنسن یا ذہنی تنزلی کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ،ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق کبھی کبھار کھڑے ہونے کے کچھ منٹ بعد سر چکرانا یا سر ہلکا محسوس زیادہ پریشان کن نہی

ں کیونکہ یہ اچانک بلڈ پریشر کم ہونے، پانی کی کمی یا کسی دوا کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔مگر ایسا اکثر ہو اور کھڑے ہونے کے ساڑھے 3 منٹ بعد اس کا اثر محسوس ہو تو یہ کسی سنگین مرض کی علامت ہوسکتا ہے۔165 افراد پر ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اس طرح کی علامت کا شکار ہوتے ہیں ان میں اموات اور دماغی امراض کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہوتی ہے۔محققین کے مطابق اس طرح کی علامت بار بار ظاہر ہونے کی صورت میں اگلے 10 برسوں میں موت کا خطرہ 29 فیصد تک ہوتا ہے جبکہ پارکنسن یا ڈیمینشیا کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان 31 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھڑے ہونے کے 3 منٹ بعد سر چکرانے کے احساس کا شکار ہونے والے افراد میں یہ مرض زیادہ سنگین شکل اختیار کرلیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…