اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا بغیر چینی کے استعمال نہ صرف چربی کم کرتا اور دماغی انسولین کو اعتدال میں رکھتا ہے بلکہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی ینگ لنگ کی ایک تحقیق جو کہ چوہوں کے 3 گروپوں پر کی گئی اور ان گروپس کو 3 مختلف قسم کی غذا ئیں مخصوص عرصہ تک دی گئی ۔تحقیق کے
نتائج کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 ممالک میں پیدا ہونے والی سبز چائے کا روزانہ استعمال ادویات کا بہترین نعم البدل ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کا استعمال نہ صرف جسم میں سخت چربی کو پگھلانے کا عمل تیز کرتا اور دماغی انسولین کو اعتدال میں رکھتا ہےگرین ٹی کے استعمال سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے،سبز چائے مختلف بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی بڑھاتی ہے۔