اسلام آباد(نیوزڈیسک) نااہلی کے بعد شوکت خانم ہسپتال کاانتخاب،عمران خان نے تحریک انصاف کے نئے سربراہ کے بارے میں اہم ترین اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ سے میں نااہل ہوگیا تو تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات
کروائے جائیںگے جس کے بعدجو بھی چئیرمین منتخب ہوگا وہ ہی پارٹی چلائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر انہیں عدالت کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیا تو وہ اس فیصلے کو قبول کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی صدارت سے الگ ہونے کے بعد میں شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کو زیادہ وقت دوںگا۔