اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم سیاسی شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما لیکس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو چھوڑ کر جانے والوں نے واپس تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاناما کیس میں عمران خان کی بڑی کامیابی پر ان کے قریبی رفقا نے پارٹی میں واپس لوٹنا شروع کر دیا ہے، عمران خان کے قریبی رشتہ دار سیف اللہ نیازی جو کہ بنی گالہ میں ہی
مقیم تھے، پارٹی اختلافات اور عمران خان کی شادی کے باعث تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ تحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر سیف اللہ نیازی کو دیگر رہنماؤں کے ساتھ سٹیج پر دیکھا گیا، ان کا سٹیج پر موجود ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کئی رہنما دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔