اسلام آباد (آئی این پی)تھاکوٹ ، حویلیاں موٹر وے منصوبے کا 39 کلومیٹر طویل پہلا حصہ اگلے سال اپریل تک مکمل ہوگا،منصوبے پر 133 ارب روپے لاگت آئے گی ۔تفصیلات کے مطابق120 کلومیٹر طویل تھاکوٹ حویلیاں موٹر وے پراجیکٹ دسمبر2019 میں مکمل ہوگا
اس منصوبے پر 133 ارب روپے لاگت آئے گی اور 39 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا یہ حصہ حویلیاں سے ہوتا ہوا ابیٹ آباد ، مانسہرہ ، شنکیاری اور تھاکوٹ پر اختتام پذیر ہوگا ۔