اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ریحام خان کھل کر عمران خان پر برس پڑیں،سنگین الزامات عائد

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ خیلہ(آئی این پی) معروف سماجی ورکر واینکر پرسن اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے گذشتہ چار سال میں کچھ نہیں کیا البتہ سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ ان کی پہلی سیاسی کامیابی ہے مستقبل میں کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے جب تک عوام کو روزگار،بجلی پانی اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہ ہو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے سوات کے بعد مالاکنڈ میں نوجوانوں اور بے سہارا خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹرز قائم کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایمراء ویلفیئر ارگنائزیشن مالاکنڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزاروں نوجوانوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا اے این پی کے سابق ایم پی اے محمد شعیب خان ،ایمراء کے صدر محمد الیاس خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریحام خان نے کہا کہ مالاکنڈ جنت کا ٹکڑا ہے مگر حکمرانوں نے آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے پختون قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو اپنی محرومیوں پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ پختونوں کو ہمیشہ ترقی کے دوڑ سے باہر رکھا گیا آج ملاکنڈ بلکہ پورے صوبے کے عوام پانی اور بجلی کے لئے ترستے ہیں جب تک عوام کو انصاف اور روزگار نہیں ملتی دہشت گردی نہیں روکے گی پختون قوم اب بیدار ہوجائیں اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے خود راستہ تلاش کریں تاکہ ان کی محرومیاں ختم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہو انصاف نہ ہو تو عوام اسلام آباد میں آنے والی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوں گے سپریم کورٹ کے فیصلے پر صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اب اس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے احتساب کا عمل جاری رکھنی چاہیے اور ہر ایک کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بندگان خدا کی خدمت سے ہی اصل سکون ملتی ہے اس لیے مخلوق خدا کی خدمت دل وجان سے کریں میں مالاکنڈ بار بار آؤں گی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…