پنجگور( این این آئی) ضلع پنجگور پاک ایران بارڈر چیدگی کے قریب ایرانی فورسز کی جانب سے راکٹ حملوں اور خود کارہتھیاروں سے فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پنجگور سے متصل پاک ایران بارڈر چیدگی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ اور ایرانی فورسز کی طرف سے راکٹ حملوں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد حفیظ الرحمن ولد محمد اشرف قلات،
مجاہد ولد عبدالوحید سکنہ چتکان، حسن جان ولد محمد ابراہیم اور شبود برکت ولد بہار سکنہ رخشان واشک جاں بحق جبکہ 6افراد حاجی خان محمد ولد غلام رسول کوئٹہ،بقاء محمد ولد مہر دل جیکب آباد سندھ،عبداللہ ولد نیک بخت سبزاب پنجگو،ر عبدالصمد ولد خدابخش ،امان اللہ ولد قادر بخش قلات ،محمد عمران ولدمحمد عظیم ساکن سوراب شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدلجبار بلوچ کے مطابق مال مویشی کے بیوپار اپنے مال مویشی کے ہمراہ پیدل جارہے تھے کہ چیدگی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا اور بعد میں ایرانی حدود سے راکٹ اور خودکارہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔لاشوں اورزخمیوں کو لیویز فورس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں امان اللہ ساکن قلات عبدالصمد ولد خدابخش ،سبزآب عبداللہ ولد نیک بخت پنجگور بقاء محمد جیک آباد سندھ اور حاجی خان کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک تھی ۔