سکھر(آن لائن)طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان کی تقریباً پانچ فیصد آبادی فالج کیساتھ زندگی گذارنے پر مجبور ہے اس تناسب سے تقریباً90لاکھ سے ایک کروڑ پاکستان فالج کے مرض سے دوچار ہو چکے ہیں جبکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم دماغ کے سلسلے میں اسسٹنٹ پروفیسر نیورو لوجی ڈاکٹر لال چند ، اور ڈاکٹر مجید میمن نے سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ دماغی امراض سے متعلق آگاہی کیلئے بھرپور سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہے امسال عالمی یوم دفاع کا موضوع فالج ہے انہوں نے کہا کہ فالج ایک ناقابل مرض علاج ہے تقریباً 50فیصد اموات و مستقل معذوری فوری طبی علاج نہ ملنے کے نتیجے میں رونما ہوتی ہیں، فالج سے بچاؤ کیلئے جاری آگاہی اور معلوماتی سرگرمیوں میں حصہ لیکر ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔