اسلام آباد (آئی این پی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی موجودہ صورتحال کے تناظر مشاورت کا عمل تیز کر دیا،حتمی سیاسی، قانونی اور آئینی اقدامات کیلئے اتحادی جماعتوں کو بھی ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بالواسطہ رابطوں کے ذریعے مشورہ مانگ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ سطح پر ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے ضمن میں بااعتماد ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا،
اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ایک بار پھر رابطے کئے گئے ہیں اور تازہ دم رابطہ کاروں نے اتحادی جماعتوں کے قائدین تک قیادت کا پیغام پہنچایاہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو آگاہ کر سکتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھروزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوابی پیغام دیا ہے کہ حکمران جماعت کے ہر فیصلے کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔