اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کافی پینا کسے پسند نہیں ، کچھ اسے ترو تازگی اورفریشنس کا سبب مانتے ہیں تو کچھ اسے چستی کی وجہ بھی قرار دیتے ہیں تاہم صرف یہی نہیں بلکہ کافی طویل العمری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ایسا ہم نہیں کہہ رہے بلکہ حال ہی میں امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال طویل العمری کا سبب بنتا ہے۔
انلز آف انٹرنل میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق دن میں تین کپ کافی پینے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔تحقیق میں دس یورپی ممالک سے 5لاکھ بیس ہزارافراد کوریسرچ کا حصہ بنایاگیا جس کے نتائج میں واضح ہوا کہ کافی کے استعمال سے امراضِ قلب ، کینسر، گردے کے امراض،فالج، نظامِ تنفس میں خرابی اورشوگر جیسے خطرناک مرض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔