منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

4 سال ڈنڈا ہاتھ میں لے کر گھوم رہا ہوں، نواز شریف مل گئے تو

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ انہی مطالبوں میں ایک آواز پی ٹی آئی کے جیالے خان صاحب کی بھی شامل ہوگئی ہے جنہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس وقت تک گھر نہیں جائیں گے

جب تک وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو جاتے۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ایک جیالے خان صاحب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو ذرا ہٹ کے سٹائل میں وزیر اعظم سے استعفا مانگ رہے ہیں ۔ بڑی بڑی مونچھوں والے خان صاحب نے اس ویڈیو میں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفا کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گزشتہ چار سال سے وزیر اعظم کا استعفا مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ آرام سے استعفا دے دیں نہیں تو ان کا گھر اڈیالہ جیل یا اٹک میں ہوگا۔خان صاحب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو شیر اور ہمیں گیدڑ سمجھنے والے ذرا میرے مقابلے میں سامنے آئیں۔ میں ایک گیدڑ ہوں لیکن شیر سامنے آیا توپھر خوب تماشہ لگے گا، میدان میں آجاؤ، میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں۔پی ٹی آئی کے جیالے نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چار سال سے ڈنڈا لے کر گھوم رہے ہیں اور وزیر اعظم جب بھی ملے ان سے اسی ڈنڈے کے زور پر استعفا لیں گے۔ ’میں اس وقت وزیرستان واپس جاؤں گا جب آپ استعفا دیں گے‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…