جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سٹیل کے ماہرکے دور حکومت میں پاکستان اسٹیل کی تباہی،ہر ماہ کتنے ارب کا نقصان ہورہاہے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مالی مشکلات سے دوچار پاکستان اسٹیل ملز مسائل کے پہاڑ تلے دب گئی ، پاکستان اسٹیل ملز پر واجبات ریکارڈ200ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں،نجی ٹی وی نے سر کاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی مالی مشکلات میں  اضافہ  اور مجموعی واجبات 200 ارب روپے سے بڑھ گئے ،اسٹیل ملز پرنیشنل بینک کے واجبات 50ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں جبکہ حکومتی قرض 40ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملزپرنیشنل بینک،حکومتی قرض، کے الیکٹرک ،گیس اور بجلی چارجز ،میڈیکل اخراجات، ملازمین کی تنخواہوں ، گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈز کی مد میں واجبات بڑھ رہے ہیں ،پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات میں ہر ماہ میں ایک ارب40کروڑ روپے کا اضافہ ہورہا ہے ۔۔دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کا انتظام و انصرام ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جارہا ہے ،اسٹیل ملز کے 8ڈائریکٹوریٹ میں سے ایک بھی موجود نہیں جبکہ ادارے میں 25جنرل منیجرز میں سے صرف 3جی ایم ہیں اورگیس بندش کے باعث اسٹیل مل گزشتہ 2 سال سے بند پڑی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…