بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

مون سون بارشوں کے دوسرے دن بھی تباہی کا سماں،16افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی خان ،کراچی، مظفرآباد(آن لائن)ملک بھر میں مون سون کی دوسرے روز جاری بارش نے تباہی مچا دی ،مکانوں کی چھتیں، دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے16 جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہو گئے، راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھو گئی، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں،

موسلا دھار بارش سے کئی شہر پانی پانی ہو گئے،سڑکیں، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔ انتظامیہ غائب رہی،شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھر گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی، دریائے نیلم اور جہلم کے اطراف کی آبادیوں کو فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے جمعرات کو آنے والی تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں میاں بیوی ٹینٹ لگا کرسورہے تھے کہ پڑوس کے گھرکی دیوارگرگئی، جس کے نتیجے میں چالیس سالہ عمران اور اہلیہ نسرین موقع ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی آٹھ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمی بچی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں بچی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے تک جاری رہا ۔آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں میں صبح آٹھ بجے تک 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،مسلسل بارش کے باعث صادق آباد ، شمس آباد ، گوالمنڈی ، ٹینچ ، جامع مسجد روڈ ، ندیم کالونی اور جاوید کالونی میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ، ڈھوک کالا خان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی گھروں ، دکانوں اور مارکیٹس میں داخل ہو گیا ۔

مری روڈ پر کمیٹی چوک انڈر پاس ، پشاور موڑ اور فیض آباد سمیت متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں ۔ نالہ لئی ، دریا سواں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ واسا عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح سترہ فٹ تک پہنچ گئی ہے ، پانی کی سطح بائیس فٹ تک پہنچنے پر لئی کنارے آبادیوں کو خالی کروا لیا جائے گااس حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں گلانوالہ کے قریب برساتی نالے کے مشرقی بند میں شگاف پڑ گیا جس سے اراضی زیر آب آگئی۔کرنٹ لگنے سے ایک بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ چھتیں گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ شہری آمد و رفت کیلئے کشتیاں استعمال کرتے رہے۔ڈسکہ میں بارش سے چوک دھرم میں چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔

لاہور میں وقفے وقفے سے برسنے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ میانوالی میں انڈر پاسل پانی سے بھر گیا۔ کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ وادی نیلم کے گاں لیسوا میں پانچ گھر ریلے میں بہہ گئے۔مظفرآباد شہر اور گرد نواح میں شدید بارش کے بعد برساتی پانی گھروں اور سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگیا۔شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھر گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی۔سیالکوٹ اور جہلم میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔

صوابی اور ژوب میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ادھر دریائے نیلم اور جہلم کے اطراف کی آبادیوں کو فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں ماں اور بیٹے شامل ہیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ نسرین کے نام سے کر لی گئی ہے۔

زخمیوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مکان کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ متاثرہ افراد ملبے تلے دبنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پربارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، کشمیر، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ سرگودھا، ژوب، کوئٹہ، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں45، دادو، نوکنڈی43، سبی ، شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…