اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے 10روز میں استعفیٰ دینے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مستعفی نہ ہوئے تو نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف تصادم کی پالسیی کے بجائے گھر چلے جائیں ، جمہوریت بچانے کیلئے نوازشریف کو قدم اٹھانا چاہیے ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ،سراج الحق اور غلام احمد بلور سے رابطے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر سیاسی قائدین سے بھی رابطے کئے ہیں جبکہ آفتاب احمد شیرپاؤ سے ابھی رابطہ نہیں ہوسکا ، نوازشریف نے پورے خاندان کو داؤ پر لگادیا ۔