اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخارجہ اور سابق صدر جنرل ایوب کے بیٹے ، معروف لیگی رہنما گوہر ایوب نے اپنے بیٹے عمر ایوب سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں سیاسی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی بڑی اہم سیاسی کامیابی ہے۔ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے اور وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آمدہ الیکشن میں متوقع طور پر ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ن لیگ کو چھوڑ دیا ہے، اور
باپ بیٹے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب خان کو ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ٹکٹ دے دیا جائے گا۔
سابق صدر کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ۔۔ پی ٹی آئی میں جشن کا سماں
9
جولائی 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں