جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے وزرا کا پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ پر حملہ، سینئر سیاستدان کا حیران کن انکشاف!!

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے وزراء کی پریس کانفرنس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں لیگی وزراء نے سپریم کورٹ اور فوج پر حملہ کیا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں لیگی وزراء کی مشترکہ پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاید لیگی وزرا کو لگتاہے کہ جےآئی ٹی کچھ بڑا کرنے والی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنےپول خود ہی کھول دیئےہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے شریف فیملی کے پرانےدوست ہیں انہیں عدالت میں خود پیش کرنا چاہئیے تھا،

اگر یہ ممکن نہیں تھا تو قطری شہزادہ کوریئر کے ذریعے ہی منی ٹریل بھیج دیتا۔وزیروں نے پریس کانفرنس کرکے سپریم کی تشکیل کردہ جےآئی ٹی اورافواج پاکستان پرحملہ کیا، انہوں نے وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تاریخ بتاتی ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا اور پھرتیاری کررہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ڈیوڈ کیمرون اور آئس لینڈ کے وزیراعظم کیا کپتان کے کہنے پرمستعفی ہوئے؟ آپ لوگ کس کو بےوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس اعتراف شکست اور راہ فرار ہے، جےآئی ٹی کے تین ممبر حکومت کےماتحت ہیں تو پریس کانفرنس کس کےخلاف تھی؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…