ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم سرکاری ادارے میں 30سال بعد بھرتیاں ۔۔ جانیں یہ کون سا محکمہ ہے

datetime 9  جولائی  2017 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کسٹم میں 30 برس بعد بھرتیاں ہوئی ہیں، 238 افراد اور 189 اہل کاروں کو تربیت کے بعد محکمہ میں شامل کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم میں 30 برس سے بھرتیوں کا عمل بند تھا، اب تیس برس بعد 238 افراد کو بھرتی کرکے انہیںجدید تربیت دے کر بطور افسر

انہیں محکمہ میں تعینات کردیا گیا ہے ساتھ ہی 189 اہلکار بھی بھرتی ہوئے ہیں۔ٹریننگ کے بعد پاس آئوٹ ہونے والے ان 238 کسٹم افسران کو مختلف پیشہ ورانہ امور کی تربیت کے علاوہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔ممبر ایف بی آر روزی خاں برکی نے کہاکہ بین الاقوامی ماڈل کے مطابق کسٹم افسران اور اہلکاروں کی تربیت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، کسٹم افران کی تربیت کے لیے سیلیبس کو بین الاقوامی ماڈل کے مطابق تیار کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ روبینہ واسطی کے مطابق نئے افسران اور سپاہیوں کی شمولیت سے کسٹم ایڈمنسٹریشن میں مزید بہتری آئے گی اور ریونیو بھی اضافہ ہو گا۔ڈائریکٹر ٹریننگ زیبا اظہر نے بتایا کہ کسٹم کے مختلف شعبوں کے 230 افسران کے علاوہ 189 سپاہیوں نے بھی تربیتی کورس مکمل کیا ہے ، یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ آج نیا خون شامل ہو رہا ہے جو مکمل طور پر قابلیت کی بنیاد پر منتخب کیے گئے، ان کی شمولیت سے ادارے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…