جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چار ہزار 320 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک ہفتے کے دوران تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا ، منصوبے کے مین سول ورکس کا کنٹریکٹر پراجیکٹ سائٹ پر موبلائز کر چکا ہے ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا آغاز پاکستان میں پن بجلی کے وسائل سے استفادہ کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اِن خیالات کا اظہار گزشتہ روز داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اپنے دورے میں اُنہوں نے پراجیکٹ ایریا میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ، مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کی تعمیر اور متاثرین کی از سر نو آبادکاری کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ملک میں سستی پن بجلی کے فروغ کے لئے اِس لئے بھی اہم ہے کہ اِس منصوبے کی تعمیر کے لئے واپڈا اپنی مضبوط مالی حیثیت کو بروئے کار لاتے ہوئے فنڈز کا بندوبست کررہا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیراتی لاگت 4.2 ارب ڈالر ہے ۔ عالمی بنک منصوبے کے لئے 824ملین ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے،جبکہ باقی تمام فنڈز کا انتظام واپڈا مختلف کمرشل ذرائع اور اپنے ریونیو کو بروئے کار لاتے ہوئے کر رہا ہے ۔ پراجیکٹ کے لئے درکار فنڈز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ واپڈا گزشتہ ہفتے اپنی آزاد مالی مستحکم پوزیشن کی بدولت نہایت کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ میں شامل ہو چکا ہے اور ہم اِ س منصوبے کے لئے 10 سال کی مدت کے لئے مسابقتی طریقہ کار کے تحت اور منصوبے کی تعمیراتی ضرورت کے مطابق 350 ملین ڈالر پر مشتمل فنڈز حاصل کر چکے ہیں ۔ یہ فنڈز عالمی بنک اور حکومت ِ پاکستان کی ضمانت پر حاصل کئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کا حصول بین الاقوامی اداروں کی جانب سے واپڈا کی مالی حیثیت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ قبل ازیں واپڈا مقامی بنکوں کے کنسورشیم سے اسی پراجیکٹ کے لئے 144ارب روپے پر مشتمل فنڈز کا بھی بندوبست کر چکا ہے ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چار ہزار 320میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے سندھ پر خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں داسو ٹائون سے بالائی جانب تعمیر کیا جارہا ہے ۔ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا ، ہر مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2 ہزار 160 میگاواٹ ہے ۔ پہلا مرحلہ تقریباً پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور ہر سال نیشنل گرڈ کو 12 ارب یونٹ بجلی مہیا کرے گا ۔ جب دوسرا مرحلہ مکمل ہوگا تو مزید 9 ارب یونٹ بجلی سالانہ قومی نظام میں شامل ہوں گے ۔داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ ملک اور خیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت اہم منصوبہ ہے ۔ اِس منصوبے کی بدولت سستی پن بجلی پیدا ہوگی ، معیشت مستحکم ہوگی اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں معاشی اور معاشرتی بہتری آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…