جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

انگور کے ذریعے دانتوں کی ایسی خطرناک بیماری کا علاج جس کیلئے آپ ڈاکٹروں کے پاس ہزاروں روپے خرچ کرنے کو تیار ہونگے

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے جو دانتوں کی سڑن کو ختم کرنے کے علاوہ دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شکاگو کالج آف ڈینٹس ٹری کی حالیہ تحقیق کے مطابق انگور کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں قدرتی طور پر ایسا مادہ پایا جاتا ہے جو کہ دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہے

جب کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کے لئے نہایت مفید اور موثر ہے جو دانتوں کو مضبوطی بخشتے ہیں۔تحقیق کے مطابق رسیلے انگور اور ان کے بیج دانتوں کو ٹوٹنے اور کمزور ہونے سے بچاتے ہیں، یہی نہیں جسم میں خون کے دورانیہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی انگور کے بیج نہایت مفید ہیں۔اس سے دانتوں کی پائیداری بڑھتی ہے اور وہ لمبے عرصے تک دانتوں کو پیلا ہونے سے محفوظ کرتی ہے۔اکثر دانت 5 سے 7سال تک ہی سڑن سے صاف رہتے ہیںڈاکٹر انا بیڈرن کے مطابق دانتوں پر جمنے والے گند سے ایک خاص قسم کا مادہ پیدا ہوتا ہے جو دانت کی تہہ کو متاثر کرتا ہے جب کہ انگور کے بیجوں میں موجود خصوصیات دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ڈاکٹرانا کے مطابق جب ہم کاربوہائیڈریڈ سے بھرپور خوراک کھاتے یا پیتے ہیں تو وہ دانتوں پر موجود گندگی کی خوراک بنتے ہیں جس کی مدد سے جراثیموں کو مزید توانائی ملتی ہے اور جوں جوں دانتوں پر گندگی بڑھتی جاتی ہے تو وہ دانتوں کی جڑوں میں سوراخ کرنا شروع کردیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دانتوں کے سوراخ،

گندگی اور سڑن کو انگور کے بیج کی مدد سے درست کیا جاسکتا ہے جب کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دانتوں کی سڑن یا ان کی جڑوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں فلنگ کرانے کے بجائے انگور کے بیجوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…