کوئٹہ (این این آئی) کو ئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ کے قریب بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ،ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا،ترجمان پا کستان ریلوے کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کولپور کے مقام پر پہنچی تھی کہ ریلوے حکام کو صبح ساڑھے 9بجے مچھ سٹیشن پر مشکوک بیگ کی اطلاع ملی جس پر ایف سی ،
لیویز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو معطل کر کے جعفر ایکسپریس کو کولپور، اکبر بگٹی ایکسپریس کو سپیزنڈ، جبکہ بولان میل کو کوئٹہ اور کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپر یس کو پنیر ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا،دوران چیکنک مشکوک بیگ سے 8سے 10کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ، جس کے بعد ٹریک کو کلئیر قرار دے کر ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔