گھوٹکی ( آن لائن ) میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا تاہم ٹینکر الٹنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیواقعے کے بعد فائر ٹینڈرز کو طلب کر کے قومی شاہراہ کو بھی سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں کروڈ آئل لوڈ تھا جو اچانک حادثے
کے بعد الٹ گیا اور کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا۔ واقعے کے بعد فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ قومی شاہراہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو آئل ٹینکر کے قریب آنے سے رو ک دیا گیا ۔ آئل ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کر کے قومی شاہراہ کو کلیئر کر دیا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی واضح رہے عید سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں شاہراہ پر الٹنے والا آئل ٹینکر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا تھا جب سینکڑوں لوگ پٹرول اکٹھا کرنے میں مصروف تھے جس کے بعد اب تک 172افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔