اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

گرجا گھر کی خریداری ، شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایسا کام کہ برطانوی عوام حیران رہ گئے

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک چھوٹے سے برطانوی گاؤں کو ایک میتھوڈسٹ گرجا خریدنے میں مدد دی ہے۔برطانیہ کے شہر ہیلسٹن کے قریب گڈولفن کراس کے رہائشیوں نے شیخ سے گرجا خریدنے کے لیے فنڈز کی اپیل کی تھی۔

اس گاؤں کا نام اور شیخ المکتوم کی مدد سے بنائے جانے والے دنیا کے مشہور گھوڑوں کے گڈولفن اصطبل کا نام ایک جیسا ہے۔ گڈولفن کراس کمیونٹی ایسوسی ایشن کے رچرڈ مکی نے کہاکہ ہم بہت ممنون ہیںگروپ کو گرجا خریدنے کے لیے 90 ہزار پاؤنڈ درکار تھے اور مقامی برادری اسے خرید کر کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ گروپ نے ابھی تک اس کے لیے 25 ہزار پاؤنڈ جمع کیے ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شیخ المکتوم نے کتنی رقم دی ہے تاہم گاؤں والوں کے مطابق اب وہ گرجا خریدنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔یہ خیال گاؤں کی ایک رہائشی ویلری ویلس کو آیا کیونکہ اس سے پہلے ان کا گروپ گرجا خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم اکٹھی کرنے میں ناکام رہا تھا۔مکی کے مطابق انھوں نے اس کے متعلق کچھ نہ سوچا لیکن پھر دبئی سے فون آنا شروع ہو گئے۔ہمیں لگا کہ ہمارے ساتھ کوئی فراڈ ہو رہا ہے لیکن وہ (کالیں) جعلی نہیں تھیں۔شیخ المکتوم کی طرف سے، جنھیں گاؤں والوں نے مدعو بھی کیا ہے اس معاملے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں آیااب اس گروپ کو اس گرجے کے ہال کو اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ درکار ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…