ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں فوجی اڈے یاگوادر میں بحری اڈے، چین نے صورتحال واضح کر دی کہ وہ کیا کرنا چاہ رہا ہے

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ان رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ چین ممکنہ طور پر مستقبل میں پاکستان کے اندر اپنا فوجی اڈہ قائم کرسکتا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ افریقی ملک جبوتی میں فوجی اڈے کے قیام کے بعد چین دیگر ممالک میں بھی اپنے اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو چیان سے جب نیوز بریفنگ کے دوران یہ پوچھا گیا کہ کیا چین پاکستان کے پورٹ سٹی گوادر میں بحری اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ باتیں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں جب کہ انہوں نے اس سلسلے میں مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ جب چین نے جبوتی میں اپنا فوجی اڈہ قائم کیا تھا تو بھارت نے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم چین ہمیشہ اس بات کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے البتہ حالیہ برسوں میں چین اپنی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کررہا ہے۔۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…