ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2011 میں ہوا کیا تھا؟ ریمنڈ ڈیوس نے2011 میں پاکستان میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات جاری کر دیں ‎

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن ) امریکی خفیہ ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس نے 2011 میں پاکستان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اپنی یادداشت کو کتاب کی شکل دے دی ہے جس میں انہوں نے دو پاکستانی شہریوں کے قتل اور اس کے بعد پاکستان اور امریکا کے سفارتی تعلقات میں پیدا ہونے والے بحران کا تذکرہ کیا ہے۔

ایمازون ریویو کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کی اس کتاب کا عنوان ’The Contractor: How I landed in a Pakistani Prison and Ignited diplomatic crisis ‘ ہے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اصل قیمت کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے 2011 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات درج کی ہیں جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا اور دونوں ملکوں کے سفارتکار انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئے تھے۔ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کی قیمت 16.96 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور اس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح معمول کی ایک ڈرائیو فرنٹ پیج کی خبر بن گئی تھی۔ یاد رہے کہ ریمنڈ ڈیوس امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے پرائیوٹ کنٹریکٹر تھے جنہیں لاہور میں دو افراد کے قتل کے الزام میں 2011 میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس نے اس قتل کو اپنے دفاع میں اٹھایا گیا اقدام قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ مارے جانے والے افراد انہیں لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔48 روز تک تحویل میں رہنے کے بعد لاہور کے سیشن کورٹ نے انہیں رہا کردیا تھا جبکہ ریمنڈ ڈیوس نے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کے لواحقین کو خون بہا کے طور پر 20 کروڑ روپے ادا کیے تھے جب کہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 20 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا تھا۔۔#/s#‎



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…