اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

کینیڈین وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر پرمبارکباد،پاکستانیوں کو سرپرائز دیدیا

datetime 25  جون‬‮  2017

اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے،جسٹن ٹروڈو نے فیس بک پر ویڈیو کے ذریعے ملک میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج شام سورج غروب ہونے کے بعد

کینیڈا سمیت دنیا کے وہ ممالک جہاں آج آخری روزہ ہے، وہ کل عید منائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی اتوار کو عیدالفطرمنائی جا رہی ہے اور مسلمانوں کے لیے عید کی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے اختتام پرعید الفطر کا تہوار دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، رمضان کے پورے مہینے عبادت کرنے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عید الفطر منائی جاتی ہے، اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملتے ہیں اور انہیں عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیں، اور مسلمان گھرانوں میں خصوصی طور پر خوش ذائقہ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے ، میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں عید مبارک۔ویڈیومیں جسٹن ٹروڈو ہمسایوں کے ساتھ محبت اور ہمدردانہ رویہ رکھنے اور ان کی مدد کرنے کا پیغام دیتے بھی نظر آ رہے ہیں، فیس بک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم دیگر افراد کے ساتھ خوراک اور راشن لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے پیک کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص اس عید پرخوشیوں سے محروم نہ رہے۔جسٹن ٹروڈو نے آمد رمضان کے موقع پر بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں ماہ صیام کی مبارک باد دے کر مسلم امہ کے دل جیت لیے تھے۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…