پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

چین میں آفت ٹوٹ پڑی،بڑی تعداد میں ہلاکتیں،36روز کے بچے کی چیخ وپکار نے اس کے والدین کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینگ ڈو(آئی این پی )تین ہزار سے زیادہ امدادی کارکن جنوب مغربی چین کے صوبہ میں پتھروں اور ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے کم ازکم 118افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،پہاڑ کا قریباً8ملین مکعب میٹر ملبہ نیچے لڑھکنے سے موضع ماؤ شیان اس کی زد میں آگیا ۔ 36روز کے ایک بچے کی چیخ وپکار سے اس کے والدین جاگ گئے جس کی وجہ سے وہ اس سانحہ کا شکار ہونے سے بچ گئے ۔

اس بچے اور اس کے والدین کو جائے وقوعہ سے قریباً200کلومیٹر دور ایک اسپتال میں لے جایا گیا ۔چیاؤ داشوائی نے کہا کہ وہ اور اس کی بیوی صبح ساڑھے پانچ بجے اپنے بچے کی چیخ وپکار سے جاگ گے ، جونہی ہم نے اس کا ڈائپر تبدیل کیا تو ہم نے باہر خوفناک دھماکے کی آواز سنی اور اس کے بعد بجلی چلی گئی ۔ہمیں محسوس ہوا کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، ہم فوراً دروازے کی طرف بھاگے جو مٹی اور پتھروں کی وجہ سے بلاک ہوگیا تھا ۔ صبح قریباً6:50منٹ پر امدادی کارکنوں نے انہیں ملبہ ہٹا کر باہر نکالا اور ہسپتال پہنچا دیا ۔شوہر اور اس کی وجہ بیوی کو خراشیں آئی ہیں جبکہ بچے کا جس نے گدلا پانی لیا تھا نمونیا کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ مٹی کے بھاری تودے تلے دبنے والے 141افراد میں سے 15کی ہلاکتکی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے 118افراد کی شناخت ایک ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے تاہم ابھی تک انہیں بازیاب نہیں کرایا جا سکتا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں سیاحتی مقامات پر جانے والے 142سیاح بخیریت واپس آگئے ۔یاد رہے چین کے مرکزی صوبے ہنان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے ہلاک جبکہ 466500افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ۔شدید بارشوں کے باعث علاقے میں تمام سیاحتی مقامات بند کر دیے گئے ہین جبکہ صوبے میں 24600ہیکٹر رقبے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔

ہلاک ہونے والے 2بچوں کا تعلق یانگ شن کاؤنٹی سے بتایا گیا ہے ۔ دونوں کی عمریں 7سال اور5سال بتائی گئی ہیں ،صوبہ ہنان میں 107میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ موسلا دھار بارش کے باعث9100افراد بے گھر ہوگئے ۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا ۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 141افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 46مکان تودا گرنے کے باعث دب گئے۔

تودے گرنے کا یہ عمل تبتاور کیانگ کے خود مختار پہاڑی علاقے میں ہوا جس سے ایک گاؤں کے 46گھر تودوں میں دب گئے ۔ تودے گرنے کے باعث ایک دریا کا 2 کلومیٹر کا علاقہ بلاک ہوگیا ہے جبکہ 1600میٹر سڑک بھیزیر آب آگئی ۔ صوبائی حکومت نے علاقے میں ریلیف کا کام کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کے 300اہلکار موقع پر پہنچ کر امدای کاموں میں مصروف ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…