جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ ۔۔ ہلاکت کی اطلاعات

datetime 25  جون‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) رجنی کانتھ کی فلم’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار رجنی کانتھ کی نئی آنے والی فلم ’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے

شوٹنگ کے عملے کا رکن مائیکل ہلاک ہوگیا تاہم حادثے کے وقت رجنی کانتھ وہاں موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق رجنی کانتھ کی فلم کے عملے کے رکن مائیکل نے تاروں سے بھرے اسٹیج پر پاؤں رکھا جس کے باعث اس کو کرنٹ لگ گیا ٗ واقعہ کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آج شوبز سے 

سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ ادا کارہ سری دیوی اورسیف علی کی بیٹیوں کی تصاویر وائرل ہوگئیںمیڈیارپورٹ کے مطابق ایک دن پہلے ہی بولی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کے مرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس وجہ سے وہ پریشان ہوئے اور انہوں نے اپنی موت کی خبروں کی ترید کردی۔ایسے ہی بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی خوبرو بیٹی 19 سالہ جھانوی کپور اور سیف علی خان کی 24 سالہ بیٹی سارہ علی خان کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔حالانکہ ان کی وائرل ہونے والی تصاویر کا کوئی منفی پہلو نہیں ہے، بلکہ لوگ ان تصاویر میں دونوں کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔جھانوی کپور اور سارہ علی خان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر اس وجہ سے وائرل ہوئیں کیوں کہ ان تصاویر میں دونوں کو ایک ہی رنگ اور ملتے جلتے ڈزائن کا کرتا پہنا ہوا ہے۔حتیٰ کہ جھانوی کپوراور سارہ علی خان نے مختلف ڈزائن کے چپل ٗدوپٹے اورمیک اپ سمیت الگ الگ انداز کے ہئراسٹائل بنا رکھے ہیں، مگر پھر بھی لوگوں نے انہیں جڑواں قرار دیا۔کئی لوگوں کا خیال تھا کہ مستقبل کی سپراسٹار بننے والی دونوں لڑکیاں مکمل لباس اور کرتے میں زیادہ پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سارہ علی خان ان دنوں بولی وڈ کے ایک پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں مگر کچھ دن قبل ہی ان کے والد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ’اتنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انہیں فلموں میں آنے کی کیا ضرورت ہے ٗاس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔دوسری جانب سری دیوی نے بھی حال ہی میں بھارتی اخبار کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو فلموں میں دیکھنے کے بجائے ان کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں ٗاس بیان پر سری دیوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…