پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے کس رہنما نے ن لیگ سے 90لاکھ رشوت لی؟جاوید ہاشمی پر کیا الزام تھا؟عمران خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کی تین ملین کی سرمایہ کاری تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی، انہوں نے کہاہےجے آئی ٹی کو متنازع بنایا جا رہا ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف وزیر اعظم رہے تو اداروں کو کام نہیں کرنے دیں گے، جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔

عمران خان نے کہاکہ انہیں غیرملکی حکومتوں نے پیسوں کی آفر کی تھی۔ اس موقع پر عمران خان نے مسلم لیگ (ن) پر میانوالی میں تحریک انصاف کے کونسلر کو 90 لاکھ روپے رشوت دینے کا بھی الزام لگایا،پی ٹی آئی کے اس ٹائیگرسہیل خان نے نوے لاکھ لے کر نمل یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے مزید کہا ، 2013ء میں الیکشن کی تیاری نہیں تھی لیکن اب تیار ہیں، لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑوں گا اس کے علاوہ کہاں کہاں سے لڑوں گا، اس کا فیصلہ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی اہلکار ہو گا، 2013ء کے الیکشن میں جاوید ہاشمی پر الزام تھا کہ انہوں نے پیسے لیکر ٹکٹ جاری کئے تھے ۔جبکہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا بیان موجودہ صورتحال میں لمحہ فکریہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ خا ن نے کہاکہ مخدوم جاویدہاشمی نے جو بات کی اس پر توجہ نہ دی تو ملک کا آئینی مستقبل خدشات سے دوچار ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کو جاوید ہاشمی سمیت دیگر کو بلاکر فیکٹ فائینڈنگ کرنی چاہئے۔ حقائق سے آگاہی ملنا قوم کا حق ہے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…