بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

’’راحیل شریف سعودیہ اپنی مرضی سے گئے‘‘ پاکستان نے کوئی سرکاری احکامات جاری نہیں کئے

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کی مشیرخارجہ سرتاج عزیزکےبیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ خارجہ امورکمیٹی میں سرتاج عزیز کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز کے بیان توڑمروڑ کر پیش کیا گیا،مشیر خارجہ نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے کہا تھاحکومت نےراحیل شریف کوقانون کےمطابق این اوسی جاری کیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی اتحاد کے ٹی او آر طے ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے گی،

پاکستان کسی اتحاد کا حصہ بنے گا یا نہیں یہ پالیسی طے کرنا ابھی باقی ہے۔یاد رہے آج صبح خبریں زیر گردش تھیں کہ سرتاج عزیز نے سعودی قطر تنازعے کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں غیر جانبدار ہے اور معاملے کو حل کروانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔اسلامی اتحاد میں راحیل شریف اسلامی کی تعیناتی کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت سے گئے ہیں اس ضمن میں سرکاری طور پر کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…