پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کی کن بڑی اور اہم ترین شخصیات کو کون نشانہ بنا سکتا ہے؟

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپوں کی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں اہم سیاستدانوں اور شخصیات کو ٹارگٹ کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام اور سیکیورٹی سے متعلق اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ

تحریک طالبان پاکستان شہریار محسود گروپ پنجاب بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں لہذا گورنر، وزیراعلیٰ اور وزرا سمیت اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے۔وقفے وقفے سے انٹیلی جنس بیسڈکومبنگ و سرچ آپریشنز کئے جائیں، تمام حساس اور اہم تنصیبات، عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت اہم رہائشی علاقوں کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور اس حوالے سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامات سے آئی جی پنجاب آفس کو تفصیلی طور پر آگاہ رکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…