ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے شرمناک شکست کے غم میں بھارت پاگل ہوگیا،پاکستان کی حمایت پربڑی تعداد میں اپنے ہی شہری گرفتارکرلئے،کس سنگین ترین الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال/جے پور(آئی این پی)بھارت کی دو مختلف ریاستوں میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 افراد کو ریاست راجستھان کے ضلع بیکانر سے پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران، سنجے خان، تنویر، شعیب اور وسیم ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے

اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگا کر اس کی فتح کا جشن منا رہے تھے۔پولیس نے نوجوانوں کے خلاف دائیں بازو کی تنظیم وشوا ہندو پریشد کی شکایت پر کارروائی کی، جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔علاقے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا ان نوجوانوں کو امن میں خلل پیدا کرنے پر گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں پیش آنے والے دوسرے واقعے میں 15 مسلمانوں کو گرفتار کرکے ان پر بغاوت کا الزام لگایا گیا۔یہ گرفتاریاں آتش بازی کرنے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے باعث ایک شخص کی شکایت پر عمل میں آئیں۔واضح رہے کہ بھارت کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے بڑے مارجن سے شکست کے بعد بھارتی عوام میں اپنی ٹیم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور میچ کے بعد بھارت میں کئی مقامات پر احتجاج میں کھلاڑیوں کے پوسٹرز بھی جلائے گئے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…