لاہور(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک سے 99 پیسے مالیت کے سکے جاری کرانے کے لیے درخواست دائرکی گئی ہے۔درخواست اقبال کاظمی کی جانب سے ہفتہ کو دائر کی گئی۔دائردرخواست میں وفاقی حکومت اورگورنراسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72 روپے 68 پیسے ہے۔ کروڑوں لوگ ہرروزپٹرول پمپس سے پٹرول ، ڈیزل اورسی این جی خریدتے ہیں لیکن پٹرول
پمپ مالکان پیسے واپس نہیں کرتے۔ اس کی وجہ سے عوام کی جیبوں پر 32 کروڑ روپے ماہانہ اور سالانہ 88 ارب کا ڈاکہ ڈالاجارہا ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عوام سے ہرسال لوٹے جانے والے اتنی خطیر رقم کو بچانے کے لیے اسٹیٹ بینک کو ایک سے 99 پیسے تک کی مالیت کے سکے جاری کرنے کا حکم جاری کرے۔