بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی نااہلی کے بعد حمزہ شہباز یا کیپٹن صفدر وزیر اعظم کے امید وار ہونگے،شیخ رشید

datetime 17  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سو فیصد پرامید ہوں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف ہو گا کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد کیپٹن ( ر) صفدر یا حمزہ شہباز کو آگے لایا جا سکتا ہے ۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میں نواز شریف سے سوالات پوچھے جاتے تو ہمیں

بھی جرح کا حق دیا جاتا ۔ لیکن اب جے آئی ٹی میں سرکاری اہلکار نواز شریف اور شہباز شریف سے کیا پوچھتیں ہیں ہمیں اس بارے میں علم نہیں لیکن یہ شریف خاندان کے لئے بڑی رعایت ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی میں کوئی بھی اضافی بیان یا دستاویزات جمع نہیں کروائی گئیں ہیں سو فیصد پرامید ہوں کہ شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی فیصلہ دے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں نواز شریف کی نااہلی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف میں سے کسی ایک کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے آگے لایا جا سکتا ہے ۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…