جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف سے کیا پوچھا گیا اور انہوں نے کیا جواب دئیے، دھماکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چھوڑیں میڈیا بیانات کو جو عدالت میں بیان دئیے انہیں مد نظر رکھیں، پانامہ جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر وزیراعظم نواز شریف کے جوابات، پیشی کی کہانی منظر عام پر آگئی۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم کی پہلی بار پیشی تین گھنٹوں پر محیط تھی جس میں وزیراعظم سے مختلف سوالات کیے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کو اسی کمرے میں بٹھا کر سوالات پوچھے جہاں حسین نواز کی تصویر لیک ہوئی تھی۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے پیش کی گئی دستاویزات کے مصدقہ ہونے بارے استفسار کیا۔ وزیراعظم نے جواب دیا کہ سارا کچھ سپریم کورٹ اور آپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔نواز شریف نے جے آئی ٹی ارکان سے سوال پوچھا کیا ان کا نام پانامہ کیس میں ہے؟ جے آئی ٹی سربراہ نے کہا وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے سپریم کورٹ میں دیا گیا تحریری بیان دہرایا اور کہا کہ لندن فلیٹس قطری خاندان کے ساتھ میاں شریف کی کاروباری سٹیلمنٹ کے نتیجے میں ملے۔ ایک پیسہ بھی منی لانڈرنگ سے باہر نہیں بھیجا۔جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کے خاندان کے بیانات میں تضاد ہے؟۔ اس پر وزیراعظم نے جواب دیا میڈیا بیانات کی کوئی حیثیت نہیں عدالتی بیانات کو مدنظر رکھا جائے۔ تین گھنٹے کی کارروائی کے دوران جے آئی ٹی کے تین ارکان زیادہ تر خاموش رہے اور وزیراعظم کی باتوں کا نوٹس لیتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…