جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

’’پاکستانیو!اس بار ’’کھوکھو ٹیم‘‘نہ بھیجنا، 18جون کو فادرز ڈے پرباپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘‘ رشی کپورکی پاکستان کے خلاف زہریلی ہرزا سرائی

datetime 16  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار رشی کپور کی پاکستان کے خلاف زہریلی ہرزا سرائی ، پاکستانی شہری کے جواب نے  رشی کپور کومنہ پر ہاتھ رکھ کر ٹویٹر سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جو 18جون کو پاکستان اور بھارت کے

درمیان کھیلا جائے گا اور 18جون پوری دنیا میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے کو بنیاد بنا کر رشی کپور نے پاکستان کے خلاف زہریلی ہرزہ سرائی کی ۔ رشی کپور نے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” پی سی بی،مہربانی کرکے کرکٹ ٹیم بھیجنا،پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجیں تھیں ،18جون کو فادرز ڈے کے موقع پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ “۔رشی کپور کے ٹویٹ کے جواب میں ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے بھارتی اداکار کو ایسا جواب دیا کہ رشی کپور منہ پر ہاتھ رکھ کر ٹویٹر سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پاکستانی صارف نے رشی کپور کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ”انکل ، جب آپ منہ کھولتے ہیں تو روزانہ وہاں سے ایسے جلاب نکلتے ہیں یا آج کوئی خاص موقع ہے “۔ پاکستان صارف کے جواب پر رشی کپور نے سبکی محسوس کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”اچھا چھوڑو یار،تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو بس دہشت گردی بند کردو یار،مجھے ہار منظور ہے،ہم امن اور پیار چاہتے ہیں “۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…