پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا امیر ترین رکن پارلیمنٹ کون ہے ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں 

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کر دیئے، وزیراعظم نواز شریف 1 ارب 62 کروڑ اور عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعظم اور عمران خان نے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کئے،وزیراعظم کو بیٹے حسین نواز نے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بیرون ملک سے بھجوائی،عمران خان کے استعمال میں کوئی زاتیگاڑی نہیں،

جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،جہانگیرترین نے اپنے گوشواروںمیں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا زکر نہیں کیا، شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ ، مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ ،وزیراعظم کے دامادکیپٹن (ر ) محمد صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق 19 کروڑ،شاہ محمود قریشی 50 کروڑ ،خورشید شاہ 3 کروڑ ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ اور سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کر دیئے،الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے 1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد اثاثوںکے مالک ہیں،وزیراعظم کو بیٹے حسین نواز نے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بیرون ملک سے بھجوائی،وزیراعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،وزیراعظم نے جاتی عمرہ رائیونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے ظاہر کی، وزیراعظم نے اپر مال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی،وزیراعظم کا70 لاکھ کا فرنیچر، 50 لاکھ کے جانور پرندے ہیں،

وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی، وزیراعظم نے اپنے گوشواروں میں3 گاڑیوں اور 2 ٹریکٹر کی ملکیت بھی ظاہر کی،گوشواروں کے مطابق پاکستان تحریک انصارف کے چیئر مین عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد گوشواروں کے مالک ہیں،عمران خان نے بھی بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا،عمران خان نے بنی گالہ اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی،

عمران خان نے بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کیا ہے،عمران خان نے خان ہاوئس میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ جبکہ بنی گالہ کے گرد باؤنڈری وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی،عمران خان نے وراثت میں ملنے والے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ ظاہر کی،عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کررکھی ہے،عمران خان کے پاس 6 لاکھ کا فرنیچر ہے، عمران خان 2 لاکھ مالیت کی چار بکریاں بھی رکھتے ہیں،عمران خان کے استعمال میں زاتی کوئی گاڑی نہیں،

عمران خان کے پاس ایک گاڑی تھی جو سال 2016 میں فروخت کردی۔گوشواروں کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزاد ے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی،

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گوشواروں کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعظم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر ) محمد صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، کیپٹن صفدر نے اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی یو اے ای سے ملنے والی گاڑی بھی اثاثوں میں ظاہر کی، کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی مزید تفصیلات کا زکر نہیں کیا،

وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر ) صفدر نے سعودی عرب میں اپنی گاڑی فروخت کرکے 20لاکھ روپے مالیت ظاہر کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی 19 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،جہانگیرخان ترین نے اپنے گوشوارے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا زکر نہیں کیا،

جہانگیر ترین نے استعمال میں پانچ گاڑیاں ظاہر کیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سینیٹراسحاق ڈار نے اثاثوں میں 23 ہزار 825 روپے کااسلحہ بھی ظاہر کیا، اسحاق ڈار بیرون ملک کسی جائیداد کے مالک نہیں،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔(رڈ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…