جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

باہو بلی کے ہیرو پربھاس نے مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ دئے ۔۔اب سلمان خان کے ساتھ کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟َ دنگ کردینے والی خبر آگئی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو سلمان خان کی سلطان فلم نے بھی باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے تھے، اور دبنگ ہیرو کی باقی فلموں سے اچھا بزنس کیا تھا۔لیکن جو مقام باہوبلی 2 نے حاصل کیا، وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم نے آج تک حاصل نہیں کیا۔باہوبلی 2 ہندوستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے، جب کہ ابھی تک اس کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ویسے تو کئی تامل، تیلگو اور بنگالی سمیت دیگر فلموں کے اداکار بولی وڈ میں انٹری دے چکے ہیں،

لیکن باہوبلی 2 کی کامیابی کے بعد کئی بولی وڈ فلم ساز پربھاس کو متعارف کرانے کا سوچ رہے ہیں۔پہلے یہ خبریں تھیں کہ فلم ساز کرن جوہر ممکنہ طور پر پربھاس کی بولی وڈ ڈیبیو انٹری کرائیں گے، لیکن ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اب تازہ خبر یہ ہے کہ فلم ساز روہت شیٹھی باہوبلی 2 ہیرو کو بولی وڈ میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ڈی این اے نے اپنی خبر میں بتایا کہ روہت شیٹھی بولی وڈ سلطان سلمان خان اور باہوبلی ہیرو پربھاس کو ایک فلم میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔روہت شیٹھی نے ابھی اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی نہیں کی کہ ان کو کس طرح کون سے فلم میں ساتھ پیش کیا جائے، تاہم وہ دلچسپی کے ساتھ تیلگو سپر اسٹار پربھاس کو بولی وڈ میں دبنگ خان کے ساتھ متعارف کرانے کے حوالے سے پلاننگ کر رہے ہیں۔دوسری سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹیوب لائیٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ پربھاس بھی اپنے آنے والی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں بھی ان کے ساتھ انوشکا شیٹھی ہی کام کر رہی ہیں، ابتداء میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ پربھاس کے ساتھ ساہو میں کترینہ کیف کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…