تہران(آئی این پی )چین شنگھائی کی تعاون تنظیم کے رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں ایران کو مستقل ممبر بنانے کی بھرپور حمایت کرے گا ، شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی موجودگی چین کیلئے باعث اطمینان ہوگا ۔ فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ لی ہولائی نے اعلان کیا ہے کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کو مستقل ممبر بنانے کی قازقستان میں ہونے والے رواں ماہ کے اجلاس میں بھرپور حمایت کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی موجودگی چین کیلئے باعث فخرواطمینان ہوگا ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اجلاس میں شمولیت کیلئے چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کے احکامات صادر فرمائے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو اقتصادی تعاون کے استھ ساتھ سلامتی اور استحکام میں تعاون تک بڑھایا جائے ۔ واضح رہے کہ تہران اب تکا شنگھائی تعاون تنظیم میں آبزرور ممبر کے طور پر شامل رہا ہے ۔