بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرپر چھاپہ ، اعلیٰ افسر کو گرفتارکرلیاگیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی فوج میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا ،حاضر سروس افسر ملوث نکلا، سی بی آئی نے رشوت لیکر فوجیوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کرنے والا گروہ پکڑلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے نئی دہلی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرپر چھاپہ مار کر حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل رنگن ناتھ مونی کو گرفتار کیا ۔ اس پر الزام تھا کہ وہ بھاری رشوت کے عوض فوجی جوانوں اور افسروں کے تبادلے اور

پوسٹنگ کراتا تھا ۔ اس گروہ میں شامل دو فوجی افسر پرشوتم اور ایس سوبھاس پہلے سے ہی گرفتار ہیں جبکہ مڈل مین بھی سی بی آئی کی حراست میں ہے ۔تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ ایک حاضر سروس بریگیڈئیر ہے جس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور اسکی جلد گرفتاری متوقع ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افسررشوت لے کربھرتیاں اورتبادلے کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…