اسلام آباد (آن لائن)گلوکار جواد احمد کی برابری پارٹی بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہو گئی ۔ الیکشن کمیشن نے گلوکار جواد احمد کی برابری پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہونے والی سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 339تک جا پہنچی ہے ۔انہوں نے16مئی کو پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ برابری پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 339تک پہنچ چکی ہے
تاہم پارلیمنٹ کے اندر صرف 16سیاسی جماعتوں موجود ہیں ۔پارٹی کے نام کے حوالے سے جواد احمد کا کہنا تھاجیسا کہ نام سے واضح ہے یہ سب کے لیے برابری کا پیغام لائے گی اور سب کو برابر کے حقوق دلوائے گی۔جواد احمد نے ایوان اقبال میں ہونے والی ایک تقریب میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا اور ان کا موقف تھا کہ یہ جماعت مزدوروں اور طلبا کو خاص اہمیت دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود قدم بڑھانا چاہیے اور ملک اور یہاں کے محنتی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔