لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازحکومت کے خلاف تحریک انصاف نے 2014میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنادیاتھا،اب تحریک انصاف کے اس 126روزجاری رہنے والے دھرنے کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ تحریک انصاف نے 2014 میں پارلیمنٹ کے سامنے 126روز تک دئیے جانے والے دھرنے پر29 کروڑ 33لاکھ اور58ہزار کے اخراجات آئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سال
2014-15 کے گوشواروں میں دھرنے کو ’’پبلک ایونٹ‘‘کا نام دیا گیا ہے اور اس پر خرچہ 29 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار روپے بتایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کو اس سال 43 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اس کے اخراجات 36 کروڑ 42 لاکھ سے زائد رہے۔دھرنے پر ایک دن کا 23 لاکھ 28 ہزار 238 روپے بنتاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاپاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ سب سے بڑادھرناتھاجوکہ 126روزتک جاری رہا۔